ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

ایک گیلن پانی سے ٹھنڈا ہونے والا حیرت انگیز ایئرکنڈیشننگ خیمہ

datetime 6  فروری‬‮  2023 |

کنیکٹکٹ(این این آئی) گرمیوں میں ساحل پر وقت گزارنے یا ٹریکنگ کے دوران خیمے استعمال کئے جاتے ہیں تاہم اندرونی تپش ان میں ایک اہم مسئلہ بنی ہوتی ہے۔ اب جامعہ کنیکٹکٹ کے ماہرین نے ایک خیمہ بنایا ہے جو صرف ایک گیلن پانی سے ایئرکنڈینشر خیمہ بن جاتا ہے۔اس میں ایک جانب تو خاص کپڑا استعمال کیا گیا ہے جو باہر کی حرارت خیمے کے اندر نہیں آنے دیتا

اور دوسری جانب پانی کے بخارات سے سے اندرونی ماحول کو سرد رکھتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کے لیے بجلی کی کوئی ضرورت نہیں رہتی۔ اسے بنانے کے لیے فطرت سے رہنمائی لی گئی ہے اور پودوں میں پانی جذب کرکے خود کو ٹھنڈا رکھنے کے عمل کا بغور مطالعہ کیا گیا ہے۔یونیورسٹی میں ?اف توانائی کے شعبے کے انجینیئر ال کسانی نے اس کے لیے بطورِ خاص کپڑا ڈیزائن کیا ہے۔ اس کپڑے میں ٹائٹانیئم کے نینوذرات ملائے گئے ہیں جو خیمے کی تہہ میں موجود پانی کو اوپر کی جانب کھینچتے ہیں اور پانی کپڑے سے بخارات بن کر اطراف کو سرد کرتا رہتا ہے۔ یہاں تک کہ اندر کا درجہ حرارت 20 درجے فیرن ہائٹ تک ہوسکتا ہے جو منفی 6 درجے سینٹی گریڈ تک ہوسکتا ہے۔واضح رہے کہ یہ بجلی یا گیس کی بجائے شمسی توانائی سے کام کرتا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ خیمے کو24 گھنٹے سرد رکھنے کے لیے صرف ایک گیلن یا پونے چار لیٹر پانی درکار ہوتا ہے۔ بالخصوص اسے دور افتادہ اور گرم علاقوں میں استعمال کیا جاسکتا ہے جہاں بجلی نہیں ہوتی اور گرمی قیامت ڈھاتی ہے۔ اس کے علاوہ آفت، موسمیاتی تبدیلیوں اور فوجی مقاصد کے لیے بھی یہ ایک بہت موزوں ایجاد ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…