نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں نمونیا کے علاج کے لیے 3 ماہ کی بچی کو متعدد بار گرم سریا لگا کر مار دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے قبائلی علاقے میں پیش آیا جہاں 3 ماہ کی بچی نمونیا میں مبتلا تھی جس کے علاج کے لیے بچی کے پیٹ پر 51 بار گرم سریا لگایا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوٹکا کارآمد نہ ہونے پر تکلیف بڑھ گئی اور ساتھ ہی بچی کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا جس پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ 15 دن زیر علاج رہی اور پھر دم توڑ گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ بچی کی تدفین کردی گئی ہے اور اسے پوسٹ مارٹم کے لیے دوبارہ نکالا جاسکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مدھیہ پردیش کے چند قبائلی علاقوں کے لوگ نمونیا کے علاج کے لیے گرم لوہا پیٹ پر لگانے پر یقین رکھتے ہیں اسی حوالے سے ڈاکٹرز نے خبر دار کرتے ہوئے کہاکہ لوہا جسم پر لگانے سے نا صرف درد میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ انفیکشن پھیلنے سے موت بھی ہوسکتی ہے۔ یہ واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے قبائلی علاقے میں پیش آیا جہاں 3 ماہ کی بچی نمونیا میں مبتلا تھی جس کے علاج کے لیے بچی کے پیٹ پر 51 بار گرم سریا لگایا گیا۔