جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

ٹانڈا ڈیم آپریشن میں زندہ بچ جانے والے افراد کی طرف سے آرمی چیف اور پاک فوج کا شکریہ

datetime 5  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوہاٹ (این این آئی) کوہاٹ میں ٹانڈا ڈیم آپریشن میں زندہ بچ جانے والے افراد کی طرف سے آرمی چیف اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا گیا ۔ زندہ بچ جانے والے امین اللہ نے کہاکہ میں واقعہ کے وقت کشتی میں سوار تھا ، کشتی الٹنے کے بعد میں اور میرے ساتھی تیرتے ہوئے کنارے کی طرف پہنچنے کی کوشش کرتے رہے ، میں راستے میں بے ہوش ہو گیا اور جب ہوش آیا

تو اپنے آپ کو کنارے پر پایا، میں آرمی چیف کا انتہائی شکر گزار ہوں کہ ان کی وجہ سے آخری بچے کی باڈی ملنے تک آپریشن جاری رہا۔محمد طاہر نے کہاکہ میں سارے اداروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں خاص طور پر آرمی چیف کا جنکی کوشش سے ہمارے آخری دوست کو بھی ڈیم سے نکال لیا گیا۔پاک فوج کی طرف سے ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ کرنل عبداللہ: جب سانحہ کی اطلاع ملی تو میں اور میری ٹیم موقع پر پہنچے اور ابتدائی ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا ۔ آرمی چیف کی خصوصی ہدایت پر ریسکیو آپریشن آخری باڈی کے مل جانے تک جاری رہا،میں اور میری ٹیم ایس ایس جی کے غوطہ خوروں کے ساتھ ڈیم کے اندر لگاتار کام کرتے رہے اور مل جانے والی باڈیز کو کنارے پر ایمبیولینس تک پہنچاتے رہے ،اللہ کی مدد سے ہمارا یہ آپریشن کامیابی سے مکمل ہوا،پاک فوج وقت پڑنے پر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔کیپٹن وقار (ایس ایس جی) نے کہاکہ ہمیں ٹانڈا ڈیم میں مدرسہ سٹوڈنٹس کی کشتی ڈوبنے کی اطلاع ملی،ہمارے غوطہ خوروں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر آپریشن کا آغاز کیا ، ہم نے ڈوبنے والوں کی باڈیز کو نکال کر ورثاء کے حوالے کیا،یہ لوگ ہمارے لوگ ہیں اور ہم انکو تکلیف میں نہیں دیکھ سکتے۔یاسر اللہ خٹک نے کہاکہ 1122 کوہاٹ : ریسکیو 1122 نے آرمی کے ساتھ ملکر ریسکیو آپریشن میں اپنا کردار ادا کیا- ریسکیو 1122کوہاٹ کی عوام کی مدد کے لئے ہر وقت تیار ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…