جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستانی کمپنی جس نے سعودی عرب میں  کاروبار کا آغاز کر دیا

datetime 5  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان آئی کمپنی ’’ سسٹمز‘‘ نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اپنے کاروبار کا آغاز کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کمپنی سسٹمز عربیہ کے نام سے سعود ی عرب میں مختلف کاروباری اداروں کو سافٹ ویئر سے منسلک اور منظم خدمات فراہم کرے گی۔

سسٹمز عربیہ کا کہنا ہے کہبڑے کاروباری اداروں اور صارفین کی جانب سے مواصلات، بینکاری اور سرکاری شعبوں میں زبردست پذیرائی ملی ہے۔روزنامہ امت کے مطابق ٹیمینوس کی ایوارڈ یافتہ شراکت دار کمپنی این ڈی سی ٹیک کے حصول کے بعد سسٹمز گروپ منفرد طور پر ڈیجیٹل بینکوں، فن ٹیک کمپنیوں، اور ادائیگی کی خدمات فراہم کرنے والے اداروں کی ڈیجیٹل ضروریات کو پورا کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ہم نے کئی اہم اقتصادی اشاریوں، حکومت کے وژن، اور مملکت کی ترقی کی صلاحیت پر گذشتہ دو سالوں سےگہری نظر رکھی ہے اور ہمیں اس سے بہت امید ملی ہے۔سعودی عرب میں کام کرنے کے لیے ہم بہت پرجوش ہیں، اور ہم ویژن 2030 کے لیے فعال کردار ادا کرنے کے منتظر ہیں۔سسٹمز عربیہ کے جنرل منیجر راؤ حامد نے ایک بیان میں کہا۔سسٹمز گروپ کے سی ای او آصف پیر نے کہا کہ جیسے جیسے ہم عالمی سطح پر کاروبار کو پھیلا رہے ، ہم اپنے صارفین کو تیزرفتار حل فراہم کرنے کے علاوہ جدت، تخلیقی سوچ، اور مستقل مزاجی کے ساتھ کمپنی کی ترقی کے لیے پرعزم ہیں۔دنیا بھر میں طویل مدتی طلب کا ماحول سب سے اہم مانا جاتا ہے، اور ہم موجودہ اور نئی منڈیوں میں عمل انگیز کردار ادا کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔کمپنی 6 سے 9 فروری تک ریاض فرنٹ ایکسپو سینٹر میں ہونے والی ٹیکنالوجی کانفرنس لیپ 2023 سے اپنے نئے کاروباری سفر کا آغاز کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…