اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ایشیا کپ میں اگر کوئی پلیئر کنسسٹنٹ پرفارمنس دے رہا ہےتو وہ محمد نواز ہیں،جنہوں ایشیا کپ میں تمام ٹیموں پر اپنی دھانک بٹھائی ہوئی ہے،انھوں نے انڈیا کے خلاف میچ میں 20 گیندوں پر 42 رنز سکور کر کے دنیا کو بتایا کہ وہ ایک بڑے آل راؤنڈر والی تمام خصوصیات رکھتے ہیں،بھارت کے سابق کر کٹر گوتم گھمبیرنے اپنے ایک ٹاک شو میں بات کرتے ہوئے محمد نواز کی بہت تعریف کی ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مڈل آڈر میں ایک بڑا کھلاڑی ملا ہے،مزید بات کرتے ہوئے گوتم گمبیر کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان کو فائنل جیتنا ہے تو محمد نواز کو نمبر 4 پر بیٹنگ کرنے بھیجیں، انھوں نے کہا کہ میں دیکھ رہا ہوں پاکستان یہی غلطی بار بار دھرا رہا یے کہ نواز کو اس نمبر پرنہیں بھیجا جا رہا جس پر انھوں نے انڈیا کے خلاف بہترین پرفارم کیا تھا. اگر جیتنا ہے تو پاکستانی ٹیم کو نواز اوپر والے چوتھے نمبر پر ہی بھیجنا ہو گا۔