اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی اور انشاء آفریدی کے نکاح کی تقریب میں ایک خاص اور منفرد بات تھی جو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن رہی ہے۔3 فروری بروز جمعہ کو انشا اور شاہین رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے جس کی ویڈیوز انسٹاگرام سمیت ٹوئٹر پر وائرل ہیں۔