کوہاٹ (این این آئی) کوہاٹ میں پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد دودھ اور دہی کی قیمتیں بھی بڑھادی گئیں اور دودھ کی فی کلو قیمت میں 30 روپے کا اضافہ کرکے نئی قیمت 170 روپے فی کلو مقرر کردی گئی ہے۔ مارکیٹ میں موجود دودھ فروشوں نے پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد دودھ اور دہی کی قیمتیں بھی بڑھادی ہیں اورروزانہ کی بنیاد پر ضروریات زندگی کی ان اشیاء کی قیمت میں30 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا ہے جن کے مطابق بھینس کا دودھ 140 روپے سے بڑھا کر170 روپے فی کلو جبکہ گائے کا دودھ 130 روپے فی کلو سے بڑھا کر 160 روپے فی کلو مقررکیا گیا ہے۔ اسی طرح دہی کی نئی قیمت 170 روپے فی کلو کردی گئی ہے جو قبل ازیں 140 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیا جاتا تھا۔