ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

کرپشن اور غیر قانونی اثاثہ جات، ایف آئی اے نے پی پی رہنما مہرین بھٹو اور انکے بھائیوں کیخلاف انکوائری ختم کردی

datetime 4  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) حیدرآباد نے پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی مہرین بھٹو اور ان کے تین بھائیوں کے خلاف انکوائری ختم کردی۔ایف آئی اے نے ابتدائی رپورٹ میں مہرین بھٹو اور ان کے بھائیوں کو کرپشن اور آمدن سے زائد اثاثوں کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔

ایف آئی اے حیدرآباد نے انکوائری 8 سال قبل شروع کی تھی۔سکھرالیکٹرک سپلائی کمپنی کیڈپٹی ڈائریکٹراسٹورعارف بھٹو، حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ایگزیکٹو انجینئر آصف بھٹو اور سرکاری ٹھیکیدار کاشف بھٹو کے خلاف بھی ایف آئی اے حیدرآباد میں انکوائری شروع کی گئی تھی۔ذوالفقار پھلپوٹو نے چاروں شخصیات کے خلاف شکایت 2014 میں درج کرائی تھی، شکایت کو 2019 میں باضابطہ طورپرانکوائری میں تبدیل کیاگیاتھا تاہم اب وفاقی ادارے نے ایم این اے مہرین بھٹو اور ان کے بھائیوں کیخلاف مبینہ کرپشن اور غیرقانونی اثاثے بنانے کی انکوائری ختم کردی۔ایف آئی اے حیدرآباد کے مطابق دوران تحقیقات مہرین بھٹواوربھائیوں کیخلاف ثبوت نہیں ملے۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) حیدرآباد نے پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی مہرین بھٹو اور ان کے تین بھائیوں کے خلاف انکوائری ختم کردی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…