اتوار‬‮ ، 08 ستمبر‬‮ 2024 

ٹیکسٹائل کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ تنزلی

datetime 4  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستانی ٹیکسٹائل کی برآمدات میں جنوری میں نمایاں طور پر کم ہوئی ہے جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 12.4 فیصد کم ہے جبکہ یہ سلسلہ مسلسل چار ماہ سے جاری ہے۔ اپٹما کی رپورٹ کے مطابق ٹیکسٹائل کی برآمدات رواں سال جنوری

میں 1.36 بلین ڈالر تک گر گئیں جو کہ جنوری 2022 میں 1.55 بلین ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔اکتوبر 2022 کے بعد سے ٹیکسٹائل کی برآمدات میں کمی آئی ہے۔ اکتوبر 22 میں برآمدات میں 15 فیصد، نومبر میں 18 فیصد، دسمبر میں 16 فیصد اور اب جنوری 2023 میں برآمدات میں 12.4 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ٹیکسٹائل برآمدات میں دوہرے ہندسے کی کمی حکومت اور معیشت کے لیے تشویشناک ہے کیونکہ یہ شعبہ ملک کی کل برآمدات میں تقریباً 60 فیصد کا حصہ ڈالتا ہے۔دسمبر 22 میں برآمدات 1.36 بلین ڈالر رہیں جو نومبر 2022 میں 1.42 بلین ڈالر کے مقابلے میں دسمبر 21 میں 1.62 بلین ڈالر کے مقابلے میں 16 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتی ہیں۔اسی طرح سات ماہ(جولائی تا جنوری 2022-23 )ٹیکسٹائل کی مجموعی برآمدات بھی گزشتہ سال 10.93 بلین سے 7.8 فیصد کم ہوکر 10.08 بلین ڈالر رہ گئیں۔ رپورٹ کے مطابق ٹیکسٹائل کے شعبے کو ملک میں کپاس کی قلت سمیت دیگر چیلنجز کا بھی سامنا ہے ۔50 لاکھ گانٹھیں پیدا وار کے مقابلے میں صنعت کی طلب 14 ملین گانٹھوں کے لگ بھگ ہے۔ صنعت کی طلب کو پورا کرنے کے لیے تقریباً 9 ملین گانٹھوں کی ضرورت ہے جس کی درآمد کے لیے زرمبادلہ بھی درکار ہے۔

موضوعات:



کالم



سٹارٹ اِٹ نائو


ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…

چوم چوم کر

سمون بائلز (Simone Biles) امریکی ریاست اوہائیو کے شہر…

نیویارک کے چند مشاہدے

نیویارک میں چند حیران کن مشاہدے ہوئے‘ پہلا مشاہدہ…

نیویارک میں ہڈ حرامی

برٹرینڈ رسل ہماری نسل کا استاد تھا‘ ہم لوگوں…

نیویارک میں چند دن

مجھے پچھلے ہفتے چند دن نیویارک میں گزارنے کا…

لالچ کے گھوڑے

بادشاہ خوش نہیں تھا‘ وہ خوش رہنا چاہتا تھااور…

جنرل فیض حمید کیا کیا کرتے رہے؟(آخری حصہ)

میں یہاں آپ کو ایک اور حقیقت بھی بتاتا چلوں‘…

جنرل فیض حمید کیا کیا کرتے رہے؟

جنرل قمر جاوید باجوہ نے 29 نومبر 2016ء کو آرمی چیف…

سپیشل ٹیلنٹ یونٹ

نیویارک کے مہنگے اور پوش علاقے مین ہیٹن میں پارسنز…

شاہد صدیق قتل کیس

شاہد صدیق لاہور کے ارب پتی بزنس مین اور سیاسی…