بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

قومی اسمبلی کی مزید31 نشستوں کے ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا گیا

datetime 4  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے قومی اسمبلی کی مزید اکتیس نشستوں کے ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ان نشستوں پر ضمنی الیکشن19 مارچ کو ہوگا۔شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی دس سے چودہ فروری تک جمع کرائے جاسکیں گے، جن کی جانچ پڑتال اٹھارہ فروری تک ہوگی۔

ضمنی انتخابات کے سلسلے میں کاغذات نامزدگی پر اپیلیں بائیس فروری تک جمع کرائی جائیں گی۔ جن پر فیصلہ ستائیس فروری تک ہوگا۔ کاغذات نامزدگی یکم مارچ تک واپس لیے جاسکیں گے، جب کہ امیدواروں کو انتخابی نشان دو مارچ کو الاٹ کئے جائیں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 5،6،7 لوئر دیر ، این اے 8 مالاکنڈ ، این اے 9 بونیر ، این اے 16 ایبٹ ا?باد، این اے 19 صوابی، این اے20 مردان، این اے 28 پشاور ، این اے 30 پشاور، این اے 34 کرک، این اے 40 باجوڑ میں ضمنی الیکشن ہوگا۔اس کے علاوہ این اے 42 مہمند، این اے 44 خیبر، این اے 61 راولپنڈی ، این 70 گجرات ، این اے 87 حافظ ا?باد، این اے 93خوشاب، این اے 96 میانوالی، این اے107 فیصل ا?باد، این اے 109 فیصل ا?باد، این اے 135 لاہور، این اے 150 خانیوال، این اے152 خانیوال ، این اے158 ملتان، این اے164 اور این اے 165 وہاڑی میں ضمنی الیکشن ہوگا۔واضح رہے کہ یہ نشستیں تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے بعد خالی ہوئی تھیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے کئی ارکان کے استعفے منظور کرلییتھے جو الیکشن کمیشن کو بھجوائے گئے تھے۔جن ارکان کے استعفے منظور کئے گئے تھے ان میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید بھی شامل تھے۔مجموعی طور پاکستان تحریک انصاف کے 122اور شیخ رشید کا ایک استعفیٰ ملا کر 123اراکین کے استعفے منظور ہو چکے ہیں۔

تحریک انصاف کے استعفوں سے خالی ہونیوالی نشستوں پر الیکشن کمیشن نے انتخابات کا اعلان کیا ہے۔قبل ازیں الیکشن کمیشن ا?ف پاکستان نے صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کو معطل کر دیا تھا۔الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی نمائندوں کی معطلی دونوں صوبوں میں قومی و صوبائی انتخابات کی شفافیت یقینی بنانے کے لئے کی گئی ہے، بلدیاتی نمائندوں کو آئین کے آرٹیکل 218 کی شق 3 کے تحت معطل کیا گیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈز کے نمائندے بھی معطل رہیں گے، دونوں صوبوں میں قومی و صوبائی اسمبلی انتخابات کے نتائج کے اعلان تک بلدیاتی عہدیدار معطل رہیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…