ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارت پاکستان میں دہشتگردی کروا رہا ہے، معروف یورپی میگزین نے بھی بھارتی منصوبوں کا پردہ چاک کردیا

datetime 4  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(صباح نیوز) معروف یورپی میگزین نے بھارت کے ناپاک منصوبوں کا پردہ چاک کرتے ہوئے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بھارت پاکستان کے امن کا دشمن ہے۔بھارت ٹی ٹی پی کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے، بھارت افغانستان کے راستے کالعدم ٹی ٹی پی کو سرمایہ اور تحفظ دے رہا ہے۔

ٹی ٹی پی کے کمانڈروں کی بھارت میں محفوظ پناہ گاہیں بھی اس بات کا واضح ثبوت ہیں،بھارت پاکستان میں دہشتگردی سے مقبوضہ کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانے میں بھی کامیاب ہے۔یورپی میگزین ماڈرن ڈپلومیسی نے بھارت کے ناپاک منصوبوں کا پردہ چاک کردیا۔ اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔بھارت کالعدم ٹی ٹی پی کو پاکستان کیخلاف استعمال کر رہا ہے، اور ٹی ٹی پی کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت افغانستان کے راستے کالعدم ٹی ٹی پی کو سرمایہ اور تحفظ دے رہا ہے، کالعدم ٹی ٹی پی انہی سہولیات کی وجہ سے پاکستان میں حملے کرنے کے قابل بنتی ہے، ٹی ٹی پی کے کمانڈروں کی بھارت میں محفوظ پناہ گاہیں بھی اس بات کا واضح ثبوت ہیں۔رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر طبی علاج کے لیے سرحد پار کرکے بھارت جاتے ہیں اور پھر طویل عرصے تک وہاں قیام کرتے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ بھارت ناصرف کالعدم ٹی ٹی پی کی کھلی حمایت کررہا ہے بلکہ اس کے رہنمائوں کو قانونی کارروائی سے بھی بچارہا ہے۔

موضوعات:



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…