منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارتی کمپنی کے آئی ڈراپس سے امریکہ میں 1 ہلاک، 5 بینائی سے محروم

datetime 3  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن،نئی دہلی(این این آئی) دوا بنانے والی بھارتی کمپنی نے امریکا میں اپنے آئی ڈراپ سے ہونے والی اموات پر پورا اسٹاک واپس منگوالیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی کمپنی گلوبل فارما ہیلتھ کیئر نے اموات کی وجہ بننے والی آئی ڈراپس EzriCare کا اسٹاک واپس لانے کا فیصلہ اْس وقت کیا

جب امریکی ادارے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن نے ان آئی ڈراپس کی جانچ کا اعلان کیا۔اس آئی ڈراپ سے امریکا کی 2 درجن ریاستوں میں 55 افراد کی بینائی بری طرح متاثر ہوئی جن میں سے 5 کی بینائی مکمل طور پر چلی گئی جب کہ ایک شخص کی موت بھی واقع ہوئی جس پر ایف ڈی اے نے بھی فوری تحقیقات شروع کی تھیں۔صحت کے تحفظ کی امریکی ایجنسی FDA نے تحقیقات کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ آنکھوں کے یہ ڈراپس دوا کے خلاف مزاحمت کرنے والے بیکٹیریا سے آلودہ ہوسکتے ہیں جو مستقل بینائی کے ضائع ہونے کے ساتھ موت کا باعث بھی ہوسکتے ہیں۔امریکی ایجنسی ’’ایف ڈی اے‘‘ نے مذکورہ آئی ڈراپ استعمال کرنے والے مریضوں اور ڈاکٹرز کو متنبہ کیا ہے کہ EzriCare Artificial Tearsکے استعمال اور اس کو تجویز کرنے سے مکمل طور پر اجتناب برتا جائے۔دوسری جانب بھارتی کمپنی گلوبل فارما ہیلتھ کیئر نے ایف ڈی اے کی تحقیقاتی رپورٹ کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی نے امریکا سے آئی ڈراپس کا مکمل اسٹاک واپس منگوالیا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…