منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

قومی اسمبلی کی مزید 31 نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

datetime 3  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی مزید 31 نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی 31 نشستوں پر ضمنی الیکشن 19 مارچ بروز اتوار ہوگا۔ کاغذات نامزدگی 10 سے 14 فروری تک جمع کرائے جاسکیں گے، کاغذات نامزدگی یکم مارچ تک واپس لییجاسکیں گے،

امیدواروں کو انتخابی نشان 2 مارچ کو الاٹ کییجائیں گے۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 18 فروری تک ہوگی، کاغذات نامزدگی پر اپیلیں 22 فروری تک جمع کرائی جائیں گی، الیکشن ٹریبونلز 27 فروری تک اپیلوں پر فیصلے کریں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 5،6،7 لوئر دیر ، این اے 8 مالاکنڈ ، این اے 9 بونیر ، این اے 16 ایبٹ آباد، این اے 19 صوابی، این اے20 مردان، این اے 28 پشاور ، این اے 30 پشاور، این اے 34 کرک، این اے 40 باجوڑ میں ضمنی الیکشن ہوگا۔اس کے علاوہ این اے 42 مہمند، این اے 44 خیبر، این اے 61 راولپنڈی ، این 70 گجرات ، این اے 87 حافظ آباد، این اے 93خوشاب، این اے 96 میانوالی، این اے107 فیصل آباد، این اے 109 فیصل آباد، این اے 135 لاہور، این اے 150 خانیوال، این اے152 خانیوال ، این اے158 ملتان، این اے164 اور این اے 165 وہاڑی میں ضمنی الیکشن ہوگا۔خیال رہے کہ یہ نشستیں تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے بعد خالی ہوئی ہیں۔اس سے قبل الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 33 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کیا تھاجس کے مطابق قومی اسمبلی کی 33 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن 16 مارچ کو ہوگا جس کے لیے کاغذات نامزدگی 6 سے 8 فروری تک جمع کرائے جائیں گے۔الیکشن کمیشن نے این اے 4، این اے 17، این اے 18، این اے 25، این اے 26، این اے 32، این اے 38، این اے 43، این اے 52،

این اے 53، این اے 54، این اے 57، این اے 59، این اے 60، این اے 62، این اے 63، این اے 67، این اے 97، این اے 126، این اے 130، این اے 155، این اے 156، این اے 191، این اے 241، این اے 242، این اے 243، این اے 244، این اے 247، این اے 250، این اے 252، این اے 254، این اے 256 اور این اے 265 پر الیکشن کا شیڈول جاری کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…