منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

بھارت، عوام کو گندم کی بوریوں میں مٹی دی جانے لگی

datetime 3  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی )بھارت میں عوام کو گندم کی بوریوں میں مٹی دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس کے الزام میں 6 افراد کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھوپال میں پیش آئے اس واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

ایک اسٹوریج کمپنی کے منیجر سمیت 6 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ان افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے حکومتی پیداواری گندم کی بوریوں میں مٹی ملا کر فروخت کردی۔ بتایا جارہا ہے کہ ریاستی حکومت نے دو سال کے عرصے میں 7 لاکھ کوئنٹل گندم پروڈیوس کی تھی جس میں 3 لاکھ کوئنٹل گندم پہلے ہی پبلک ڈسٹری بیوشن سسٹم کے تحت ریاست مدھیا پردیش کے مختلف علاقوں میں پہنچائی جاچکی ہے۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اس اسٹوریج کمپنی میں کام کرنے والی کمپیوٹر آپریٹر نے ہی ویڈیو وائرل کی تھی، جبکہ اس شخص کا دعوی تھا کہ اس نے اس کرپشن سے متعلق پہلے بھی انتظامیہ کو رپورٹ کی تھی لیکن اس پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ اس شخص کا کہنا تھا کہ ان کی اس شکایت پر کارروائی کرنے کے بجائی کمپنی نے انہیں ہی نوکری سے فارغ کردیا تھا۔ واضح رہے کہ مذکورہ بدعنوانی پر بھارتی ریاست کے وزیر اعلی کے انتظامی امور پر بھی سوالات اٹھا رہا ہے جبکہ وزیراعلی کا کہنا ہے کہ اس بدعنوانی کے سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں اور گرفتاریاں بھی عمل میں آئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…