لاہور (این این آئی)فاسٹ بولر شاہین شاہ کے نکاح پر پی ایس ایل کی فرنچائز لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ دن بھر جاری رہا ۔لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا پیج پر حارث رؤف کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں انھوں نے شاہین کے نکاح پر شریک نہ ہونے پر معذرت کی، ویڈیو میں حارث رؤف نے کہا کہ شاہین شاہ کو میری طرف سے نکاح بہت بہت مبارک ہو۔حارث رؤف نے کہا کہ شاہین کے نکاح میں شریک نہ ہو سکوں گا اور اس تقریب کو مس کروں گا کیونکہ بطور پروفیشنل میری کچھ کمٹمنٹس ہیں جنہیں پورا کرنے کی کوشش کر رہا ہوں اور میں جب واپس آؤں گا تو اس خوشی کو ہم دوبارہ سلیبریٹ کریں گے۔واضح رہے کہ حارث رؤف دسمبر میں مزنہ مسعود کے ساتھ نکاح کے بندھن میں بندھے تھے جس میں لاہور قلندرز کی منجمنٹ سمیت شاہین شاہ آفریدی بھی شریک ہوئے تھے۔