ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

سستا پیٹرول، پاکستانی عوام کیلئے خوشخبری آگئی

datetime 3  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کو بتایا گیا پاکستان اور روس کے درمیان خام تیل اور ایل این جی کی درآمد پر اتفاق ہوگیا، ابتداتی طور پر روس پاکستان کو کل ضرورت کا 20 فیصد خام تیل فراہم کرے گا جبکہ گیس کی

بڑھتی ضرورت بھی پوری کرے گا۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق ایل این جی اکتوبر 2013 میں طے ہونے والے معاہدے کے تحت خریدی جائے گی، پی ایل ایل اور آذربائیجان کے درمیان ایک سال کے لئے ماہانہ ایک ایل این جی کارگو فراہمی کا معاہدہ طے پاگیا ہے، ملک میں گیس کی پیدوار میں سالانہ 10 فیصد تک کمی ہو رہی ہے، سندھ کو سردیوں میں گیس کی 30 کروڑ مکعب فٹ کمی کا سامنا ہے۔ کمیٹی اجلاس سینیٹر عبدالقادر کی صدارت میں ہوا، پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا سوئی سدرن کمپنی پہلے کہتی رہی کہ کراچی صنعتیں کمپریسر سے گیس کھینچتی ہیں، سوئی سدرن نے بھی کہا تھا کہ 73 فیکٹریوں کو جرمانہ کیا ہے مگر کتنا جرمانہ کیا اور کس کو جرمانہ کیا۔دوسری جانب سینٹ کی قائمہ کمیٹی میں سندھ میں گیس پریشر کی کمی،صنعتوں کی جانب سے بڑے کمپریسر لگائے جانے کا انکشاف ہوا۔ جمعرات کو سینیٹر عبدالقادر کی صدارت میں قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کا اجلاس ہوا جس میں سوئی سدرن نے کراچی سمیت سندھ میں گیس کی عدم فراہمی کا بھانڈا پھوڑ دیا۔سوئی سدرن حکام نے سندھ میں گیس کمی کی صورتحال پر بریفنگ دی کہ کمپنی کو گیس کمی کا سامنا ہواتو کارخانوں کو بھی گیس نہیں مل رہی تھی، گیس کی کمی کے باعث کارخانوں نے کمپریسر استعمال کیے۔ حکام نے کہاکہ کمپریسر کے استعمال کی وجہ سے دیگر صارفین کیلئے

پریشر بہت کم ہوا،کمپنی کوعلم ہوا تو کاروائی کی اور 278کے قریب کنکشن کاٹ دیے گئے۔ حکام ایس ایس جی سی نے کہاکہ جنوری 2022 میں 179 غیر قانونی بوسٹر تھے۔ حکام نے بتایاکہ فروری 2022 میں 99 غیر قانونی بوسٹرز لگائے گئے تھے، گیس پریشر میں کمی کی

حوالے سیمختلف اقدامات اٹھائے گئے،سردیوں میں سوئی سدرن کو 300 ایم ایم سی ایف ڈی سے زائد کا شارٹ فال کا سامنا ہوتا ہے۔ حکام نے کہاکہ سندھ سمیت پورے ملک میں گیس پریشر کو مانیٹر کیا جاتا ہے، گزشتہ سال جنوری میں کراچی میں 278کیپٹو پاور نے بڑے کمپریسرز لگائے۔

حکام سوئی سدرن نے کہاکہ کمپریسر کے باعث تقریبا 304ایم ایم سی ایف ڈی گیس پریشر کم ہوا۔ سینیٹر فدا محمد نے کہاکہ ملک میں ایک دن میں 35روپے لیٹر پیٹرول بڑھا دیا جاتا ہے،ایک سال ہوگیا گیس چوری میں ملوث افراد کیخلاف ایکشن نہیں ہوا۔ حکام سوئی سدرن نے کہاکہ

بلوچستان سردیوں میں 75ایم ایم سی ایف ڈی گیس دے رہے ہیں، حب کو 25ایم ایم سی ایف ڈی گیس دی جاتی ہے۔ حکام نے بتایاکہ بلوچستان میں 52 ایم ایم سی ایف ڈی گیس چوری ہو رہی ہے،بلوچستان میں گیس کا بل صرف دس فیصد ادا ہوتا ہے یہ بڑا معاملہ ہے۔

اجلاس کے دور ان حکام پی ایس او نے بتایاکہ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے ساتھ خام تیل منگوانے کا معاہدہ 2015 میں ختم ہوا، اْس وقت پیٹرول کا بڑا بحران آیا جس کے بعد معاہدہ ختم کیا۔حکام کے مطابق اس وقت ملک میں پیٹرول بحران کے بعد

پی ایس او کے بہت سے افسران پر نیب کیسز بنے۔ چیئر مین اوگرا نے کہاکہ ملک سے گارگوز کے کرایوں کی مد میں 8 ارب ڈالر چلے گئے،جب پیٹرول ڈیزل کی قیمت طے ہوتی ہے تو یہ چارجز عوام پر منتقل ہوتے ہیں۔ حکام پی این ایس سی نے کہاکہ اگر ہم خام تیل کے جہاز لائینگے تو پورٹ چارجز کم ہونگے،

اگر دوسری کمپنیوں کا جہاز پورٹ پر دس دن ٹھہرتا ہے تو دس لاکھ ڈالر اضافی چارجز دینے پڑتے ہیں۔ چیئر مین کمیٹی نے کہاکہ ملک میں ڈالر باہر جانے سے روکنا ہے تو پی این ایس سی کو بزنس دیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…