ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

پی ایس ایل 8 میں سب سے مہنگے فروخت ہونے والے کھلاڑی

datetime 3  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان 5فرری کو ہونے والے نمائشی میچ کے حوالے سے اسکواڈز کو حتمی شکل دیدی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 8میں کھلاڑیوں کو مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ان میں سب سے بڑی کیٹیگری ’پلاٹینم‘ ہے، جس میں شامل ہر کھلاڑی کو 1لاکھ 70ہزار ڈالر (تقریباً 4کروڑ 44لاکھ روپے)معاوضہ دیا جائے گا۔

اس کیٹیگری میں بابر اعظم(پشاور زلمی) ، شاہین آفریدی اور سام بلنگز (لاہور قلندر) ، محمد رضوان (ملتان سلطانز) ، شاداب خان ، اور ٹیمل ملز (اسلام آباد یونائیٹڈ) شامل ہیں جو پی ایس ایل 8کے مہنگے ترین کھلاڑی ہیں۔دوسری جانب پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان 5فرری کو ہونے والے نمائشی میچ کے حوالے سے اسکواڈز کو حتمی شکل دیدی گئی۔ذرائع کے مطابق نمائشی میچ کے لئے بابراعظم پشاور زلمی کی اور سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی کریں گے، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں دیگرفرنچائزز کے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔پشاور زلمی کے اسکواڈ میں وہاب ریاض، شاہد آفریدی، حسیب اللہ، دانش عزیز ، محمد حارث، اعظم خان، حیدرعلی، عامر ممال اور اسامہ میر شامل ہیں جب کہ صفیان مقیم، سلمان ارشاد، صائم ایوب اور عثمان قادر بھی نمائشی میچ میں پشاورزلمی کی نمائندگی کریں گے۔دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ میں عمراکمل، بسم اللہ خان، سعودشکیل، احسن علی، نسیم شاہ، افتخار احمد، محمد نواز، محمد حسنین، خوشدل شاہ، عبدالواحد بنگلزائی، عمیدآصف، عمیربن یوسف اور اعمل خان شامل ہیں۔نمائشی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے معین خان اور پشاورزلمی کے لیے کامران اکمل ہیڈکوچ ہوں گے، انضمام الحق پشاورزلمی کے ڈگ آٹ میں بطور مینٹور دکھائی دیں گے۔بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں چند کھلاڑیوں کی شمولیت کے باعث دونوں فرنچائز کے اسکواڈز 14، 14ممبران پر مشتمل ہے۔واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈ ی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان نمائشی میچ 5 فروری کو بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ میں کھیلا جائے گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…