بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

شاہین کا ڈیزائن کردہ لاہور قلندرز کا نیا لوگو زیر بحث آگیا

datetime 1  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کی معروف فرنچائز لاہور قلندرز کا نیا لوگو زیر بحث آگیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر لاہور قلندرز نے اپنا نیا آفیشل لوگو متعارف کروایا تو صارفین نے اسے ایڈوب اسٹاک کی ویب سائٹ پر دستیاب ڈیزائن کے ٹیمپلیٹ سے مماثلت رکھتا ہوا قرار دیا۔صارفین کی جانب سے شیئر کیے گئے اسکرین شارٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویب سائٹ پر یہ لوگو فری ٹرائل پر بھی دستیاب تھا جبکہ اسکی مالیت 63.99 یورو تھی۔قبل ازیں لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او)عاطف رانا نے کچھ روز قبل کہا تھا کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی فرنچائز کی نئی کٹ اور لوگو ڈیزائن کررہے ہیں۔فرنچائز نے اپنے لوگو لانچ کے موقع پر کپتان شاہین آفریدی کے فوٹوشوٹ کی ویڈیو جاری کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…