جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

چوہدری شجاعت نے باغی عہدیداروں کے خلاف بڑا فیصلہ کر لیا

datetime 1  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے پارٹی کے باغی عہدیداروں کے خلاف بڑی کارروائی کا گرین سگنل دے دیا۔ذرائع کے مطابق پارٹی پالیسیوں سے انحراف کرنے پر پرویزالہٰی کو پنجاب میں مسلم لیگ (ق) کی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے،

مونس الہٰی اور کامل علی آغا کو بھی عہدوں سے ہٹایا جائیگا۔گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے چوہدری شجاعت کی درخواست منظور کرتے ہوئے پرویزالہٰی گروپ کی زیرصدارت (ق) لیگ انٹراپارٹی انتخابات غیرقانونی قرار دیے تھے، اور چوہدری شجاعت حسین کو مسلم لیگ (ق) کا سربراہ برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا تھا۔ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی کو نہ صرف صدارت سے ہٹایا جائے گا بلکہ ان سے مسلم لیگ ہاؤس لاہور کی ملکیت بھی واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پارٹی سے انحراف کرنے والوں کو پہلے ہی شوکاز نوٹس جاری کیے جاچکے ہیں، اب آئینی اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد انہیں پارٹی سے فارغ کیا جائے گا۔پارٹی کے اندرونی ذرائع کے مطابق پنجاب میں ق لیگ کے دیرینہ اور مخلص رہنماؤں کو نئے عہدے دیے جائیں گے، اس حوالے سے پنجاب کی صدارت کیلئے چوہدری شافع حسین سمیت 2 رہنماؤں کے نام زیر غورہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کی نئی قیادت مسلم لیگ ہاؤس ڈیوس روڈ کو سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…