جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

عمران خان کو ووٹ کی طاقت سے مائنس کرنا ہوگا، ورنہ ملک کو کسی حادثے سے دوچار کر دیگا،رانا ثنا اللہ خان

datetime 1  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہاولپور(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ الیکشن اکتوبر میں ہوں یا پہلے ہوں ،عمران خان کو ووٹ کی طاقت سے مائنس کرنا ہوگاورنہ یہ ملک کو کسی حادثے سے دوچار کر دے گا،،مریم نواز کا جمہوری جدوجہد میں ایک لمبا سفر ہے، کارکن یونین کونسل کی سطح پر اپنے فرائض کو پورا کریں، پنجاب کی حد تک ذمہ داری لیتا ہوں (ن) لیگ اکثریت لیکر حکومت بنائے گی۔

بدھ کو تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ الیکشن اکتوبر میں ہوں یا پہلے جب بھی ہوں عمران خان کو ووٹ کی طاقت سے مائنس کرنا ہوگا، ورنہ یہ ملک کو کسی حادثے سے دوچار کر دے گا، کارکن یہ پیغام گھر، گھر پہنچائیں اور آپس کے اختلافات کو بھلا دیں۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پنجاب کی حد تک ذمہ داری لیتا ہوں (ن) لیگ اکثریت لیکر حکومت بنائے گی، عمرانی ٹولے کے دور میں ساری قیادت جیلوں میں تھی، اس وقت مریم نواز نے مسلم لیگ (ن)کو جگایا اور متحرک کیا، مریم نواز کو والد کے سامنے گرفتار کیا گیا، مقبولیت کے پروپگنڈے آنے والے دنوں میں دم توڑیں گے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان اپنی مقبولیت کے جھوٹے دعوے کر رہا ہے، کہتا تھا اسلام آباد سمندر لیکر آں گا، ذلیل ہو کر واپس آیا تھا، کارکن لوگوں کو سمجھائیں مہنگائی اور مشکل وقت نواز شریف کے خلاف سازش کرنے کی وجہ سے ہے، یہ شخص فتنہ اور فساد ہے، یہ کہتا ہے مخالفین کے ساتھ نہیں بیٹھوں گا، یہ ملک کی سیاست میں ناسور ہے قوم کو ادراک کرنا چاہیے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ملک کو اس بحران سے نکالے گی، نواز شریف کی قیادت میں دوبارہ جدوجہد کرنے کا وقت آگیا ہے، پاکستان کو ایٹمی قوت مسلم لیگ (ن)نے بنایا، 2013 میں بیس، بیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی، نواز شریف نے ملک کو دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ سے نجات دلائی تھی،

ان کے خلاف سازش کر کے ملک کوعمرانی ٹولے کے سپرد کیا گیا۔مسلم لیگ (ن)کے رہنما نے کہا کہ نواز شریف عام آدمی پر بوجھ ڈالنے کے حق میں نہیں، آئی ایم ایف معاہدہ پرعملدرآمد نہ کیا جاتا تو پاکستان ڈیفالٹ کر جاتا، مجبوری کے تحت قیمتوں کو بڑھایا گیا، بجلی، گیس اورپٹرول کی قیمتوں نے عام لوگوں کو متاثر کیا ہے،

پاکستان میں مہنگائی کا طوفان آیا ہے جس میں ہمارا قصور نہیں، بدبخت انسان نے آئی ایم ایف سیمعاہدہ کیا تھا۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہم نے پوری کوشش کی قیمتوں کو نہ بڑھایا جائے، پاکستان اس وقت بحران کا شکار ہے، ہم نے بحران سے بچانا ہے، آپ نیاس مشن میں مریم نوازکا بھرپورساتھ دینا ہے، آج کے اجلاس کو بھرپور انداز میں کامیاب بنانا ہے، کارکن سوشل میڈیا ٹیم کا بھی حصہ بنیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…