جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

پنجاب کے میدانی علاقوں میں بارش کے بعد دھند چھا گئی، موٹر وے کئی مقامات سے بند ،محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

datetime 1  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پنجاب کے میدانی علاقوں میں بارش کے بعد دھند چھا گئی ، دھند کے باعث موٹرویز کو کئی مقامات سے بند کر دیا گیا ۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 2 کو لاہورسے کوٹ مومن تک، موٹر وے ایم 4 کو فیض پور سے رجانہ تک جبکہ موٹرے وے ایم 11 کو لاہورسے سمبڑیال تک بند کردیا گیا ۔قومی شاہراہ پر ملتان کے گردونواح میں بھی شدید دھند ہے،

جس کے باعث حد نگاہ 20 سے40 میٹر رہ گئی ۔موٹروے پولیس نے روڈ یوزرز کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دورام ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔شمالی بلوچستان اور بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا، کشمیر، گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری متوقع ہے، جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔منگل کو کم سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی 08 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا استور، گوپس، کالام، پاراچنار میں پارہ منفی 07 رہا، بگروٹ، مالم جبہ، قلات، کوئٹہ منفی 05 ریکارڈ مری اور اسکردو میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈر کیا گیا۔ادھر صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبے کے شمالی اضلاع میں سردی کی شدت برقرار ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک ہے۔آزاد کشمیر میں بارش و برفباری کا سلسلہ تھم گیا، شاہراہوں پر شدید برف پڑنے سے نیلم ویلی سمیت آزاد کشمیر کے 5 اضلاع کی شاہراہیں بند ہو گئی ہیں جبکہ بالائی علاقوں میں معمولات زندگی بھی متاثر ہیں۔شدید برف پڑنے کی وجہ سے وادی گریس شاہراہ مسلسل 15 روز سے بند ہے، محکمہ شاہرات نے شاہراہوں کی بحالی کا عمل شروع کر دیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…