ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

پٹھان کا 5 دن کا بزنس 500 کروڑ کے قریب پہنچ گیا

datetime 31  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کا پانچ دن کا بزنس 500 کروڑ روپے کے قریب پہنچ گیا۔ بھارتی ٹریڈ اینالسٹ ترن آدرش کے مطابق فلم پٹھان نے دنیا بھر سے پہلے چار دنوں میں 429 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔ ف

لم نے بھارت سے 265 کروڑ جب کہ دنیا بھر سے 164 کروڑ روپے کمائے ہیں۔ دوسری جانب بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کے ٹائٹل سانگ نے عربی میں بھی دھوم مچادی، سننے والوں نے گانے سے خوب لطف اٹھایا۔فلم پٹھان ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر چھا گئی ہے، اس وقت شاہ رخ خان دنیا کی 8 ہزار اسکرینز پر راج کر رہے ہیں۔فلم نے ریلیز کے بعد تین روز کے اندر 313 کروڑ کی کمائی کرلی ہے۔کنگ خان کے دیوانوں نے سنیما ہالز کو ہی ڈانس فلور بنادیا ہے، سوشل میڈیا پر فلم کے گانوں کے ڈانس کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں۔واضح رہے کہ اس فلم سے کنگ خان کی چار سال بعد بڑی اسکرین پر واپسی ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم پٹھان نے ہندی فلموں کا سابقہ ریکارڈ توڑ ڈالا جو کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا سے قبل آئی تھیں۔بالی ووڈ فلموں کے ٹریڈ انالسٹ (تجزیہ کار) ترن آدرش کا ٹوئٹر پر کہنا ہے کہ پٹھان نے ابتدائی روز ہی سارے ریکارڈ توڑ ڈالے، ان کے مطابق ہندی فلموں میں ابتدائی دن یہ سب سے زیادہ بزنس دینے والی فلم ہے۔سدھارتھ آنند کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم پٹھان نے ریلیز کے ابتدائی دنوں میں شمالی امریکا میں 15 لاکھ امریکی ڈالر، متحدہ عرب امارات اور خلیجی ملکوں میں 16 لاکھ ڈالر جبکہ برطانیہ اور یورپ میں 6 لاکھ 50 ہزار ڈالر کا بزنس کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…