اسلام آباد (این این آئی) متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زایدآل نہیان نے دورہ اسلام آباد کی منسوخی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد 2 دن کے دورے پر اسلام آباد آؤں گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدرمحمد بن زایدآل نہیان نے وزیراعظم شہباز شریف سے رابطہ کرکے دورے کی منسوخی پر افسوس کا اظہار کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ آپ کی سلامتی و حفاظت ہمیں زیادہ عزیز ہے ، موسم کی شدت میں پرواز کا خطرہ نہیں لے سکتے۔یواے ای صدر نے وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی کی کہ جلد 2 دن کے دورے پر اسلام آباد آؤں گا۔یاد رہے فاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی جانب سے بیان میں کہا گیا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زایدآل نہیان کا دورہ اسلام آباد موسم کی خرابی کے باعث منسوخ کردیا گیا۔