اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

لداخ میں 2ہزارمربع کلومیٹر کا بھارتی علاقہ چینیوں نے اپنے قبضے میں لے لیا،راہول گاندھی کا دعویٰ

datetime 30  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(این این آئی) بھارت میں کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے لداخ میں تقریبا 2000مربع کلومیٹر کے علاقے پر چین کے قبضے پر مودی کی زیرقیادت بھارتی حکومت کے رویے کو انتہائی خطرناک قرار دیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راہول گاندھی نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں بار بار کہتاہوں کہ ہماری سرزمین پرچینیوںکے

قبضے سے انکار کابھارتی حکومت کا طرز عمل انتہائی خطرناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے انہیں مزید جارحانہ کام کرنے کا حوصلہ ملتاہے۔راہول گاندھی نے کہا کہ بھارتی حکومت کے طرز عمل سے ملک میں یہ تاثر پایاجاتا ہے کہ چینیوں نے بھارت سے کوئی زمین نہیں چھینی ہے۔انہوں نے کہاکہ میں نے حال ہی میں کچھ سابق فوجیوں سے ملاقات کی اور یہاں تک کہ لداخ کے ایک وفد نے بھی واضح طور پر کہا کہ 2000 مربع کلومیٹر کا بھارتی علاقہ چینیوں نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے پٹرولنگ پوائنٹس جو بھارتی علاقے میں تھے، اب چینیوں کے قبضے میں ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ لداخ میں ایک سینئر پولیس افسر کی ایک حالیہ رپورٹ میں بھی اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ سرد صحرائی علاقے میں بھارت نے 65میں سے 26 پٹرولنگ مقامات تک رسائی کھو دی ہے۔بھارتی فلمی اداکار کمل ہاسن کے ساتھ جواب سیاست دان بن چکے ہیں، ایک الگ بات چیت میں راہول گاندھی نے کہاکہ چینی ہم سے کیا کہہ رہے ہیں کہ آپ جو کچھ کر رہے ہیں اس سے باز رہیں کیونکہ ہم آپ کا جغرافیہ بدل دیں گے، ہم لداخ میں داخل ہوں گے، اروناچل پردیش میں داخل ہوں گے اور میںیہ دیکھ سکتا ہوں کہ چین اس قسم کے نقطہ نظر کے لیے ایک پلیٹ فارم بنا رہا ہے۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…