اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

معذوری آڑے نہ آنے دی، سعودی خاتون ٹیریریم فن کی ماہر بن گئی

datetime 30  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)دو سالہ صفیہ کو معلوم نہیں تھا کہ سڑک پر حادثہ کا شکار ہونے والی گاڑی اسے زندگی بھر چلنے سے روک دے گی۔ گاڑی اس کو روندتی چلی گئی تھی اور اس کا نصف حصہ مفلوج ہوگیا ۔ اس کے بعد اس کے سامنے ایک مشکل زندگی موجود تھی۔

اس زندگی میں اسے امید اور مشکلات میں وقت گزارنا تھا۔ اس نے اپنی معذوری سے لڑنے اور وہیل چیئر چھوڑنے کی کوشش جاری رکھی لیکن ساتھ ساتھ اپنی تعلیم بھی جاری رکھی اور کنگ فیصل یونیورسٹی سے اکانٹنگ میں بیچلر کی ڈگری مکمل کرلی۔میڈیارپورٹس کے مطابق معذوری کے باوجود صفیہ الخلیفہ اپنے کیریئر کو آگے بڑھانے میں مصروف رہیں ۔ صفیہ نے ایک تخلیقی شعبہ اختیار کیا اور آج کل وہ “ٹیریریم” کے فن کو اپنا کر اس فن میں نئے ڈیزائن تخلیق کرنے میں مصروف ہیں۔ یہ جدید فنون میں سے ایک فن ہے جس میں ایک چھوٹے سے باغ کی شکل میں مخصوص قسم کے پودوں کی کاشت کی گئی ہے۔ مشرقی سعودی عرب میں الاحسا کے علاقے میں انہوں نے یہ کام شروع کیا۔ انہوں نے اپنے والدین اور پورے خاندان کے تعاون سے اپنا سٹور شروع کیا اور اس وقت اپنے علاقے میں یہ کام کرنے والی وہ واحد تخلیق کار ہیں۔ اس فن میں خاص قسم کے پودوں کو گلاس کے کنٹینرز میں رکھا جاتا ہے۔اپنی معذوری کو ٹالنے والی پرجوش نوجوان خاتون نے تحقیق اور یوٹیوب ویوز کے ذریعے خود ہی اس فن کو سیکھنے کے اپنے تجسس کو آگے بڑھایا۔ یہاں تک کہ وہ آرامکو کے ساتھ بقیق میں 6 میٹر کا باغ بنانے کے لیے پلانٹ کے بہت سے منصوبوں میں حصہ لینے کے قابل ہوگئی۔ اس باغ میں انہوں نے ٹیریریم آرٹ کا طریقہ آزمایا۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…