اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

مکی آرتھر قومی ٹیم کے ساتھ منسلک ہونے کے لیے رضا مند ہو گئے

datetime 30  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر ہوں گے۔اطلاعات ہیں کہ مکی آرتھر کا انگلش کانٹی ڈربی شائر سے 2025تک معاہدہ ہے جسے وہ چھوڑنا نہیں چاہتے۔مکی آرتھر قومی ٹیم کے ساتھ بھی منسلک ہونے کے لیے رضا مند ہو گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق مکی آرتھر قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمے داریاں نبھائیں گے، تاہم وہ اپریل میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کی کوچنگ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے اور ان کی منتخب کردہ کوچنگ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اس سلسلے میں ذمے داریاں ادا کریں گے۔مکی آرتھر انگلش کانٹی ڈربی شائر کے ساتھ معاہدے میں ہیں اور کانٹی سیزن جاری ہے، لہذا مکی آرتھر اپنی ذمے داریاں ادا کر نے کے بعد قمی ٹیم کو جوائن کریں گے۔اس سال کے آخر میں بھارت میں منعقدہ آئی سی سی ورلڈ کپ میں مکی آرتھر ہی قومی ٹیم کے کوچ کی حیثیت سے ذمے داریاں نبھائیں گے۔جوہانسبرگ (جنوبی افریقہ)میں پیدا ہونے والے مکی آرتھر جنھوں نے 110 فرسٹ کلاس میچ کھیلے ہیں، ماضی میں جنوبی افریقہ، آسڑیلیا اور سری لنکا کے کوچ بھی رہ چکے ہیں۔6مئی 2016ء کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ بننے والے مکی آرتھر کی کوچنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم 2017 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی وکٹ کیپر سرفراز احمد کی قیادت میں جیتی تھی، تاہم 2019 آئی سی سی ورلڈ کپ جہاں پاکستان ٹیم سیمی فائنل نہیں کھیل سکی۔اس کے بعد احسان مانی نے چئیرمین پی سی بی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد مکی آرتھر کو فارغ کر دیا تھا، اب مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ کی حیثیت سے نجم سیٹھی کی مکی آرتھر کے ساتھ بات چیت تقریبا طے ہو چکی ہے۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…