اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف پشاور پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے سانحہ پشاور کے افسوسناک واقعے کے بعد ہنگامی اجلاس اور تمام متعلقہ اداروں کے حکام کو طلب کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں بتایا کہ ’وزیراعظم شہباز شریف پشاور پہنچ گئے۔ سانحہ پشاور کے افسوسناک واقعہ کے بعد ہنگامی اجلاس اور تمام متعلقہ اداروں کے حکام کو طلب کر لیا ہے۔ امن و امان سے متعلق وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس دہشت گردی کے آج کے واقعے کے محرکات پر غور کرے گا۔ اجلاس میں واقعے پر ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش ہو گی۔‘