پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

 اسحاق ڈار کےڈالر کو200 سے کم کرنے اور آئی ایم ایف کو نکیل ڈالنے کے دعوے ٹھس کر گئے

datetime 27  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ،فوکل پرسن پرسن فوڈ سکیورٹی و خصوصی اقدامات جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ ڈالر کی قدر بڑھنے سے صرف ایک روز میں ملک کے قرضوں میں204ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا ، اسحاق ڈار نے تو ڈالر کو200 روپے سے کم کرنے

اور آئی ایم ایف کو نکیل ڈالنے کے دعوے کئے تھے ۔ اپنے دفتر میں ملاقات کے لئے آنے والے کسانوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ پاکستان کے کسان کافوڈ ،فیڈ ،فائبر اورصنعتوں کیلئے خام مال کی فراہمی اورغربت کے خاتمے کیلئے کلیدی کردار ہے ، کسان ملک میں38فیصد لوگوں کو روزگار دیتا ہے لیکن بد قسمتی سے خود اس کے ساتھ نا انصافی اور زیادتی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا دور کسانوں کے لئے سنہری دور تھا جس میں آخری دو سالوں میں کسانوںکی آمدن میں 2600ارب روپے کا خطیر اضافہ ہوا،کسانوں کی مشکلات کا اندازہ ہے ،ان شا اللہ دوبارہ حکومت میں آتے ہی ازالہ کریں گے،زرعی مداخل کی سستے داموں فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔  جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ ڈالر کی قدر بڑھنے سے صرف ایک روز میں ملک کے قرضوں میں204ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا ، اسحاق ڈار نے تو ڈالر کو200 روپے سے کم کرنے اور آئی ایم ایف کو نکیل ڈالنے کے دعوے کئے تھے ۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…