جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

جے یو آئی کے معروف رہنما انتقال کر گئے

datetime 27  جنوری‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی) جمعیت علماء اسلام کے رہنما حافظ عبدالقدوس انتقال کرگئے، جمعیت علماء اسلام کے مرکزی راہنما مولانا محب النبی نے ان کی نماز جنازہ کی امامت کروائی، جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ مرحوم کے ساتھ طویل تعلق رہا

ہمیشہ اخلاص و للہیت کے ساتھ جماعت کی خدمت کی، پرچم نبوی کے ساتھ والہانہ عقیدت رکھتے تھے، مولانا فضل الرحمن نے مرحوم مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعا فرمائی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی، مرحوم طویل عرصہ سے صاحب فراش تھے، گزشتہ روز ان کی نماز جنازہ دارالعلوم مدنیہ رسول پارک میں ادا کی گئی جس میں معروف شاعر سید سلمان گیلانی، پروفیسر ابوبکر چودھری، شاہد اسرار، مولانا عبدالشکور یوسف، منظور منج، مولانا محمد رمضان، مولانا انتظار احمد، مولانا عثمان رمضان، حاجی شفیق احمد ودیگر سینکڑوں علما،اہل علاقہ اور سماجی کارکنوں نے شرکت کی،دریں اثنا جمعی علما اسلام ضلع لاہور کے امیر مولانا نعیم الدین، ناظم عمومی مفتی عبدالحفیظ، حافظ غضنفر عزیز، حافظ اشرف گجر، حافظ نصیر احرار، افضل خان، حافظ فہیم الدین، چودھری عبدالقدیر، سلیم اللہ قادری، نے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…