اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر فوادچوہدری کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔جیل ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں فواد چوہدری کا میڈیکل کیا جائے گا اور میڈیکل چیک اپ کے بعد انہیں بیرک الاٹ کی جائے گی۔جیل ذرائع بتاتے ہیں کہ فواد چوہدری کو بی کلاس دینی ہے یا نہیں اس پر فیصلہ نہیں ہوسکا۔