لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) پنجاب کی 11 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے، نگران کابینہ سے گورنر بلیغ الرحمان نے حلف لیا، گیارہ رکنی کابینہ میں بلال افضل، ایس ایم تنویر، ڈاکٹر جاوید اکرم، ابراہیم مراد، تمکنت کریم، ڈاکٹر جمال ناصر، منصور قادر،
سید اظفر علی ناصر، عامر میر، نسیم صادق اور کرکٹر وہاب ریاض شامل ہیں، نجی ٹی وی کے مطابق وہاب ریاض بنگلہ دیش لیگ چھوڑ کر حلف اٹھانے کے لئے گورنر ہاؤس پہنچے۔دوسری جانب پاکستانی کرکٹر اعظم خان نے پنجاب کے متوقع نگراں وزیر کھیل وہاب ریاض کی تصویر شیئر کردی۔سوشل میڈیا اکائونٹ پر اعظم خان نے وہاب ریاض کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پنجاب کے وزیر کھیل کے ساتھ وقت گزاری۔اعظم خان نے اپنی پوسٹ کے ساتھ مصروف آدمی بزی مین کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔یاد رہے کہ اس وقت وہاب ریاض اور اعظم خان دونوں بنگلادیش پریمیئر لیگ میں شریک ہیں۔واضح رہے کہ وہاب ریاض نے تصدیق کی ہے کہ وہ وطن واپسی پر پنجاب کے نگراں وزیر کھیل کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔