جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

پرویز الٰہی کا فواد چودھری کے بھائی سے ٹیلیفونک رابطہ اپنے بیان پر اہلخانہ سے معذرت کر لی

datetime 27  جنوری‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی) مسلم لیگ (ق) کے رہنما و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری سے متعلق گفتگو پر معذرت کر لی۔انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ تقریر کے دوران فواد چودھری سے متعلق جو گفتگو ہوئی اس پر معذرت خواہ ہوں، فواد چودھری کی پوری فیملی سے ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں۔

سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ میرے بیان سے ان کی فیملی کو دکھ پہنچا جس پر میں ان سے بھی معذرت خواہ ہوں۔بعد ازاں سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے فواد چودھری کے بھائی فیصل فرید ایڈووکیٹ سے ٹیلی فون رابطہ کیا، اس موقع پر چودھری پرویز الٰہی نے گرفتاری کے حوالے سے بیان پر فواد چودھری کے اہلِ خانہ سے معذرت کی اور کہا کہ ان کی گرفتاری و جھوٹے پرچے کا اندراج سفاکیت، نہایت قابلِ مذمت ہے۔فواد چودھری اور ان کے خاندان سے برسوں پر محیط نہایت احترام و عقیدت کا رشتہ ہے، کل کے نادانستہ بیان سے فواد چودھری اور اہلخانہ کے جذبات مجروع ہوئے جس پر افسوس ہے۔چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ اپنے بیان پر معذرت کرتا ہوں، فواد چودھری اور اہلِ خانہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں۔اس موقع پر فیصل فرید ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ معذرت کرنا آپ کا بڑا پن ہے، آپ ہمیں شرمندہ کر رہے ہیں، آپ بڑے ہیں، میں اور میرا خاندان آپ کو اپنا بزرگ سمجھتے اور نہایت احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ہم بطور خاندان آپ اور آپ کے اہلِ خانہ کی سلامتی کیلئے دعاگو ہیں۔ واضح رہے چودھری پرویز الٰہی نے اپنی گفتگو میں کہا تھا کہ عمران خان کے قریبی لوگوں نے ہی پارٹی کی جڑیں کاٹیں۔ ساتھ بیٹھنے والے تین، چار لوگوں میں سے ایک بندے کو پکڑا گیا اگر اس کو پہلے پکڑا جاتا تو ہمارا کام ٹھیک ہو جاتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…