ممبئی (این این آئی) بالی ووڈڈانسر و اداکارہ راکھی ساونت نے کہا ہے کہ میں نے کلمہ پڑھا ہے تو نماز پڑھنا بھی میرا فرض بنتا ہے۔سوشل میڈیا پر راکھی کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ وہ نماز پڑھتی ہیں۔ بھارتی صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے راکھی سائونت نے کہا کہ میرے شوہر مسلمان ہیں اور میں نے کلمہ پڑھا ہے تو نماز پڑھنا میرا فرض بنتا ہے ، میں نماز پڑھتی ہوں اور اللہ سے بھی دعا کرتی ہوں، مجھے اس سے کوئی نہیں روک سکتا۔