پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

’دشمن کے بچوں کو بھی یہ بیماری نہ لگے‘ سابق رکن بی جے پی نے بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

datetime 27  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارت میں بچوں کی بیماری سے تنگ باپ اور سابق بی جے پی عہدیدار سنجیو مشرا نے بچوں کو قتل کرکے اہلیہ سمیت خودکشی کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ودیشا میں پیش آیاجہاں ایک جوڑے کے دونوں بیٹے پٹھوں کی بیماری میں مبتلا تھے،

والدین دونوں بیٹوں کی بیماری میں پیچیدگیوں کے سبب شدید ذہنی دباؤ کاشکار تھے ۔بھارتی پولیس کے مطابق بچوں کے والد سنجیو مشرا نے بچوں کو قتل کرنے اور خودکشی سے قبل سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ بھی کی جس میں سنجیو نے لکھا کہ ’خدا دشمن کے بچوں کو بھی اس بیماری سے بچائے، میں اپنے بچوں کو نہیں بچا سکتا اور اسی لیے میں زندہ بھی نہیں رہنا چاہتا‘ ۔ بھارتی پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ سنجیو کی پوسٹ کے بعد ان کے کچھ دوستوں نے سنجیو کے گھر جاکر دروازہ بجایا لیکن کوئی جواب نہیں ملا، جس پر دوست گھر کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے لیکن گھر کے چاروں افراد کو بےہوش پایا جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ دم توڑ گئے۔پولیس کے مطابق چاروں لاشوں کے پوسٹ مارٹم کے دوران زہر کھانے کا انکشاف ہوا ہے۔بھارتی پولیس کے مطابق خودکشی کرنے والے والدین کے دونوں بیٹے duchenne muscular dystrophy نامی بیماری میں مبتلا تھے، اس بیماری میں انسان کے پٹھے کمزور ہوجاتے ہیں۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…