بدھ‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2026 

فواد چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

datetime 27  جنوری‬‮  2023 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ نجی ٹی وی جیو کے مطابق فواد چوہدری کی جانب سے سرکاری ادارے کے خلاف نفرت پھیلانے کا کیس کی سماعت

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ہو رہی ہے۔فواد چوہدری کو 2 روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر کمرہ عدالت پہنچایا گیا، فواد چوہدری کو عدالتی وقت شروع ہونے سے پہلے ہی عدالت پہنچا دیا گیا۔بابر اعوان، فیصل چوہدری، حماد اظہر، شیریں مزاری اور زلفی بخاری بھی کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔دوران سماعت تفتیشی افسر نے کہا کہ فواد چوہدری آئینی ادارے کے خلاف نفرت پیدا کر رہے ہیں، فواد چوہدری بدامنی پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، بیان سے الیکشن کمیشن کے ورکرز کی جان کو خطرہ پیدا کیا جا رہا ہے، فواد چوہدری سے مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ ضروری ہے۔تفتیشی افسر نے بتایا کہ فواد چوہدری کی وائس میچنگ ہو گئی ہے، فوٹو گرامیٹرک ٹیسٹ لاہور سے کروانا ہے جس کے لیے مزید جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔پراسیکیوشن کی جانب سے شہباز گِل کیس کا حوالہ دیا گیا اور کہا گیا کہ رات 12 بجے 2 روز کا ریمانڈ ملا تب تک ایک دن ختم ہو گیا تھا، عملی طور پر ہمیں ایک دن کا ریمانڈ ملا ہے، مزید ریمانڈ دیا جائے۔



کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…