جمعرات‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2026 

فواد چوہدری کے منہ پر کپڑا ڈالا گیا، مجھے دہشت گردوں کی طرح مارا گیا، کیا میں سوتیلا بچہ تھا، شہباز گل کا شکوہ

datetime 26  جنوری‬‮  2023 |

لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کو منہ پر کپڑا ڈالنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا،نئی حکومت کا شکر گزار ہوں ان کے آنے کے بعد ننگا کرنے کا رواج کم ہو گیا ہے،مجھے ایسے مارا گیا جیسے میں دہشت گرد ہوں، میں کیا سوتیلا بچہ تھا، کوئی وجہ تو ہو گی جو میرے ساتھ ایسا کیا،

وہ وجہ مجھے بھی بتائی جائے،ملک کی معیشت وینٹی لیٹر پر ہے اس لئے اس کا استحکام سب سے زیادہ ضروری ہے، ملک سے محبت کرنے والا انسان یا اتھارٹی عمران خان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ نہیں کرے گی۔ انہوں نے لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا حق ہے کہ مجھے معلوم ہو میرے خلاف کتنے مقدمات درج ہیں اور اپنا حق استعمال کیاہے۔سب کہتے تھے کہ حکومت ختم ہوتے ساتھ ہی شہباز گل باہر بھاگ جائے گا،میں نے بھاگنا ہوتا تو ملک سے بھاگ سکتا تھا،مجھ پر کیسز ڈالے گئے، اس کے باوجود ملک اور عدالتوں میں ہوں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان سمیت ہم سب عدالتوں کا احترام کرتے ہیں،اللہ کے بعد ججز سے امید ہے،ججز اللہ کے سفیر ہیں۔ جب خلق خدا پر مشکل وقت آتا ہے تو لوگ خدا کی طرف دیکھتے ہیں اور ججز کی طرف دیکھتے ہیں،جج انصاف کرتا ہے اس کا بڑا رتبہ ہے۔ شہباز گل نے کہا کہ عمران خان نے کوئی جرم نہیں کیا وہ ابھی زخمی ہیں،عمران خان ملک کی سب سے بڑی پارٹی کے اور سب سے مقبول پارٹی کے لیڈر ہیں،ملک کی معیشت وینٹی لیٹر پر ہے اس کااستحکام سب سے زیادہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاوید لطیف کی پریس کانفرنس دیکھی جس میں وہ دھمکیاں دے رہے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…