بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

مودی پر بنائی گئی دستاویزی فلم روکنے کی کوشش امریکا کا موقف سامنے آگیا

datetime 26  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی )بھارت میں وزیراعظم نریندر مودی کے حوالے سے بنائی گئی برطانوی نشریاتی ادارے کی دستاویزی فلم دکھانے پر پابندی اور اسے روکنے کے خلاف امریکا کا بیان سامنے آگیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے

کی 2 حصوں پر مشتمل دستاویزی فلم (India: The Modi Question) میں دعوی کیا گیا ہے کہ اس میں 2002 میں ہونے والے گجرات فسادات میں اس وقت کے وزیر اعلی اور موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی کے کردار پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے کی جانب سے دستاویزی فلم کو بھارتی حکومت نے پراپیگنڈا قرار دیتے ہوئے اس کی اسٹریمنگ کے ساتھ ساتھ اس کے شیئر کرنے پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔اب اس حوالے سے بھارت میں کیے گئے اقدام پر امریکا کا موقف بھی سامنے آگیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا بھارت میں کیے گئے اس اقدام پر کہنا ہے کہ ہم دنیا میں آزاد صحافت کی حمایت کرتے ہیں اور جمہوریت کو مضبوط کرنے والے اصول آزادی اظہار اور مذہب کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔نیڈ پرائس نے کہا کہ یہ بات ہم بھارت سمیت پوری دنیا میں کرتے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ جب ہمیں بھارت میں اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں خدشات ہوئے تو ہم نے ان پر آواز اٹھائی ہے۔علاوہ ازیں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی پولیس نے وزیر اعظم نریندر مودی کے حوالے سے بنائی گئی برطانوی نشریاتی ادارے کی دستاویزی فلم دکھانے پر دہلی یونیورسٹی کے طلبہ کو گرفتار بھی کیاہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…