بدھ‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2025 

سیاسی انتشار کے باعث ذہنی امراض میں اضافہ پاکستان ایسوسی ایشن فار کلینیکل سائیکالوجسٹ نے وارننگ جاری کردی

datetime 26  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ایسوسی ایشن فار کلینیکل سائیکالوجسٹ (پی اے سی پی)نے ملک میں جاری سیاسی ہلچل، عدم استحکام کے بعد ذہنی صحت کے مسائل میں متوقع اضافے سے متعلق وارننگ جاری کر دی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر پی اے سی پی پروفیسر ڈاکٹر ناشی خان اور سیکریٹری پروفیسر ڈاکٹر صائمہ داد کے بیان پر مشتمل پریس ریلیز کے مطابق خراب سماجی حالات

لازمی طور پر معاشرے میں ذہنی صحت سے متعلق مسائل کا باعث بنتے ہیں۔پی اے سی پی نے کہا کہ وہ ملک کے موجودہ حالات اور جاری سیاسی ہلچل، عدم استحکام سے متعلق اپنی تشویش کا اظہار کرنا فرض سمجھتی ہے، انہوں نے کہا کہ اگرچہ ہم ذہنی صحت سے متعلق ملک میں بڑھتے مسائل کے بارے میں فکر مند ہیں لیکن پاکستان ایسوسی ایشن فار کلینیکل سائیکالوجسٹ کی تشویش کسی بھی طرح سیاسی نوعیت کی نہیں ہے۔ان کے مطابق سیاسی کشمکش اور اختلافات کے نتیجے میں قوم میں سماجی تفریق و تقسیم پہلے ہی اتنی زیادہ جتنی اس سے قبل پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی، بنیادی طور پر سیاسی اختلافات کی وجہ سے انسانی رشتے نہ صرف سوشل میڈیا پر بلکہ حقیقی زندگی میں بھی شدید خطرے میں پڑ گئے ہیں،ان کا استدلال تھا کہ لوگ اپنے سیاسی خیالات پر سخت موقف اختیار کرتے ہیں جس کے بعد بحث ومباحثے یا مکالمے کا کوئی امکان نہیں رہتا، یہ صورتحال اس بات کی عکاس ہے کہ قومی سیاسی شخصیات ایک دوسرے کے ساتھ کیسا برتا کرتے ہیں۔یہ رویہ کثیر جہتی نتائج کا باعث بنتا ہے، سماجی سطح پر اس نے معاشرتی تفریق اور پرتشدد رجحانات کو جنم دیا، یہ رویہ سیاسی عدم استحکام کو بڑھا کر اگلے درجے پر لے گیا جس کے نتیجے میں بالآخر بڑے پیمانے پر معاشی بحران پیدا ہوا۔ماہرین صحت کے مطابق یہ تمام معاشرتی حالات شہریوں کی ذہنی صحت کے لیے نقصان دہ ہیں۔۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…