اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

اسرائیل نے واشنگٹن سے 25 ایف 15 ایکس طیارے خریدنے کی باضابطہ درخواست دیدی

datetime 22  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب(این این آئی ) اسرائیلی وزارت دفاع نے امریکہ کو ایک سرکاری خط بھیجا اور اس میں اس نے 25 جدید ایف 15 ایکس لڑاکا طیارے خریدنے کی درخواست کردی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزارت دفاع نے پہلے ابتدائی مرحلے میں

گزشتہ ہفتے امریکہ کو ایک باضابطہ درخواست بھیجی تھی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات بوئنگ کے تیار کردہ طیاروں کی صحیح تعداد اور اس کی قیمت سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ اسرائیل کو سب سے پہلے نئے طیارے 2028 میں ملیں گے، تاہم وہ اس سلسلہ میں تیزی سے طیاروں کی سپردی کے لیے دبا ڈالے گا۔ تل ابیب 25 طیاروں کے ابتدائی آرڈر کو دوگنا کرنے کی درخواست بھی کر سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق اسرائیل کا فیصلہ ایران اور روس کے درمیان بڑھتے ہوئے دفاعی تعلقات اور ماسکو کی جانب سے ایران کو جدید ایس 400 طیارہ شکن دفاعی نظام کی فراہمی سے متعلق خدشات کی وجہ سے زیادہ فوری نوعیت کا ہو گیا ہے۔کمپنی بوئنگ نے وضاحت کی کہ ایف 15 ایکس اپنی کلاس کا ایسا طیارہ ہے جو دوسرے لڑاکا طیاروں سے زیادہ ہتھیار رکھتا ہے۔ یہ 22 فٹ لمبا اور 7 ہزار پانڈ تک وزنی ہائپرسونک ہتھیار چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اخبار کے مطابق اسرائیل نے بوئنگ کے اہم حریف لاک ہیڈ مارٹن سے ایف 16 ہنڈرڈ اور ایف 35 ففٹی طیارے خریدے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…