پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں

datetime 19  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی )پاکستان تحریک انصاف نے عا م انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ، تحریک انصاف شمالی پنجاب نے عام انتخابات کیلئے پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ کے اجرا کے لئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیا ہے ۔پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات ملک یاسر پتوالی کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف

عمران خان کی ہدایات پر صدر شمالی پنجاب عامر محمود کیانی کی سربراہی میں پارلیمانی بورڈ تشکیل د یدیا گیاہے جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ راولپنڈی اور سرگودھاڈویژنکیالگ الگ نوٹیفکیشن جاری کئے گئے ہیں،پارلیمانی بورڈ میں جنرل سیکرٹری شمالی پنجاب راجہ یاسر ہمایوں سرفراز،سرگودھا اور راولپنڈی ڈویژن کے کوآرڈینیٹرز اور آٹھ اضلاع کے صدور و جنرل سیکرٹریز پارلیمانی بورڈ کے ممبران ہونگے۔ہر ضلع کے صدر و جنرل سیکرٹری صرف اپنے اپنے اضلاع کے امیدواروں کے چناو کے موقع پر پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ میں شرکت کر سکیں گے۔ایڈیشنل سیکرٹری جنرل تحریک انصاف و صدرشمالی پنجاب عامر محمود کیانی نے ڈویژنل پارلیمانی بورڈ کی تشکیل کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا،ڈویژنل پارلیمانی بورڈ انتخابات کے لئے مضبوط امیدواروں کا چناو کرے گااورحتمی منظوری چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت مرکزی پارلیمانی بورڈ دے گا۔ملک یاسر پتوالی نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایات پر شمالی پنجاب میں عامر محمود کیانی کی قیادت میں پارٹی نے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں اور پارلیمانی بورڈ پارٹی کے نظریاتی اور درینہ کارکنوں کو سامنے لائے گی ، تحریک انصاف انتخابات میں کلین سویپ کرے گی اور پی ڈی ایم ٹولے کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دے گی ۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…