اگر امیر لوگ یہ کام کر دیں تو شاید آئی ایم ایف سے معاہدہ ہی نہ کرنا پڑے، احسن اقبال کی امیروں سے بڑی اپیل

19  جنوری‬‮  2023

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے امیروں سے چھپے ڈالر باہر لانے کی اپیل کردی۔ اپنے بیان میں احسن اقبال نے کہاکہ دوست ممالک کی امداد پر زیادہ دیر نہیں چل سکتے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ امیر لوگ ڈالرز کی سرمایہ کاری کردیں، پھر شاید آئی ایم ایف سے معاہدہ ہی نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے کہاکہ ملک کو اس وقت معاشی مسائل کا سامنا ہے، معیشت کو انارکی کی کیفیت میں جانے سے بچانا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سنبھالی تو بتایا گیا کہ ترقیاتی بجٹ کیلئے فنڈز نہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمیں ہر صورت ملک کی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانا ہوگا۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہاکہ سابق حکومت نے آئی ایم ایف معاہدے میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا، ہمیں سابق حکومت کے معاہدے پر عمل درآمد کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔احسن اقبال نے کہاکہ زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کے لیے برآمدات بڑھانا ہوں گی، زرعی پیداوار بڑھا کر اربوں روپے زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے، زرعی نظام میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پیداوار بڑھا سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمیں ملک میں معاشی اور سیاسی استحکام لانا ہوگا، پاکستان کے امیر اپنے تہہ خانوں میں چھپائے ڈالر باہر لے آئیں تو آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑے۔انہوں نے کہاکہ پچھلے 4سال میں ڈیٹ سروسنگ کا بوجھ 15سو سے بڑھ کا 4500ارب روپے ہوگیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…