اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

افغان طالبان نے مقامی سطح پر تیار کردہ سپر کار کی نقاب کشائی کر دی

datetime 19  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(آئی این پی)افغان طالبان کی قیادت میں آٹوموبائل بنانے والی مقامی کمپنی اینٹاپ Entopنے ملک میں مقامی سطح پر تیار کردہ پہلی سپر کار Mada9کی نقاب کشائی کر دی،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اینٹاپ اور مقامی افغانستان ٹیکنیکل ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ (ATVI)کے 30سے زائد انجینئرز کی ایک ٹیم نے نصف دہائی سے زائد عرصے اس ہاتھ سے تیار کردہ گاڑی کو مکمل کرنے کے لئے صرف کر دیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس گاڑی میں استعمال ہونے والا 4سلنڈر انجن وہی طاقت رکھتا ہے جو ٹویوٹا کرولا کی ہوتی ہے،سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو سے معلوم ہوتا ہے کہ اس گاڑی کا انجن پیچھے کی جانب نصب کیا گیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق اس گاڑی کی نقاب کشائی طالبان حکومت کے وزیر برائے اعلی تعلیم عبدالباقی حقانی نے اینٹاپ کے صدر دفتر میں کی،اس موقع پر وزیر برائے اعلی تعلیم عبدالباقی حقانی کا کہنا تھا کہ یہ گاڑی طالبان حکومت کی جانب سے عوام کو جدید مذہب کے ساتھ علوم مہیا کرنے کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے،تاہم اینٹاپ کے سی ای او محمد ریاض احمدی کا کہنا تھا کہ جلد اس گاڑی کو عالمی منڈی میں پیش کیا جائے گا لیکن اس سے قبل ابتدائی طور پر اس گاڑی کو مقامی سطح پر آزمائش کے بعد افغانستان میں فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا، تاہم ابھی اس کی لانچ کی تاریخ کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…