منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان عوام کو گمراہ کرنے میں مصروف ، پاکستان کو نقصان پہنچانے والوں کو بے نقاب کیا جائے گا ، نواز شریف

datetime 17  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/لندن ( این این آئی) وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں نگران وزیر اعلیٰ کے نام پر مشاورت سمیت سیاسی اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے پارٹی قائد نواز شریف کو آگاہ کیا کہ

پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ کے ناموں کے حوالے سے اتحادیوں سے بھی مشاورت کی ہے ۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان مجموعی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ علاوہ ازیں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے لندن میں پارٹی کے کارکنوں اور بیرون ملک پارٹی کے رہنمائوں سے ملاقات کی ۔پارٹی رہنمائوں سے گفتگو کے دوران نواز شریف نے کہا کہ ایک کرکٹر نے ساڑھے 3 سال میں ملک کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا۔ہم نے ملک کو تباہی سے بچانے کیلئے سیاست نہیں ریاست بچانے جیسے مشکل فیصلے کیے، عمران خان ایک بار پھر عوام کو گمراہ کرنے میں دن رات مصروف ہیں۔نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پنجاب کے انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، قومی اسمبلی کے انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے۔قائد (ن) لیگ نے کہا کہ مریم نوازرواں ماہ کے اختتام پرپاکستان پہنچ کر پارٹی کو ازسرنو منظم کریں گی، پاکستان کو معاشی طور پر نقصان پہنچانے والوں کو بے نقاب کیا جائے گا ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…