پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

رونالڈو کے ریاض میں سیر سپاٹے،تصاویر شیئر کر دیں

datetime 17  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض ( این این آئی) اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے ریاض میں سیر سپاٹے ، تصاویر شیئر کر دیں ۔ تفصیلات کے مطابق رونالڈو سعودی فٹبال کلب النصر سے معاہدے کے بعد سوشل میڈیا پر خوب توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔سوشل میڈیا پر پچھلے دنوں رونالڈو کی

رولیکس گھڑی توجہ کا مرکز بنی رہی، ان کی رولیکس گھڑی کی خاص بات یہ تھی کہ اس کے ہندسے عربی میں تھے۔کرسٹیانو رونالڈو گرل فرینڈ اور بچوں کے ساتھ سعودی عرب میں موجود ہیں۔پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گرل فرینڈ اور بچوں کے ساتھ تصاویر شیئر کی ہیں۔واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں کرسٹیانو رونالڈو کا سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر سے معاہدہ ہوا تھا۔رپورٹس کے مطابق النصر فٹبال کلب رونالڈو کو ہر سال ساڑھے 7 کروڑ ڈالر ادا کرے گا۔گزشتہ سال دسمبرمیں کرسٹیانو رونالڈو نے انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ سے اپنی راہیں جدا کرلی تھیں۔رونالڈو کا یہ فیصلہ ایک متنازع انٹرویو کے بعد سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کلب پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے دل میں کلب کے منیجرکے لیے کوئی عزت نہیں۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…