جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

مسلم لیگ ن کے ارکان قومی اسمبلی کے پی ٹی آئی سے رابطوں کا انکشاف

datetime 17  جنوری‬‮  2023 |

لاہور/پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک ٗ این این آئی)مسلم لیگ ن کے ارکان قومی اسمبلی کے پاکستان تحریک انصاف سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے چیئرمین عمران خان کو بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رابطہ کرنے والے ارکان قومی اسمبلی کی تعداد تقریباً 15 ہے۔ اس سلسلے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ لیگی ارکان اعتماد کے ووٹ میں

غیر حاضر ہوں گے یا ہماری ہدایات کے مطابق چلیں گے۔تحریک انصاف کے رہنماؤں نے بریفنگ میں دعویٰ کیا کہ اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر مسلم لیگ ن کے رابطہ کرنے والے ارکان قومی اسمبلی پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ اپنی کمٹمٹ پوری کریں گے۔دوسری جانب خیبرپختونخوا اسمبلی توڑنے سے متعلق پی ٹی آئی اجلاس کی اندرونی کہانی کے مطابق پاکستان کے تحریک انصاف کے رہنما پرویزخٹک نے اسمبلی منگل کو تحلیل کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہاہے کہ اسمبلی 20جنوری کے بعد توڑی جائے ۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی توڑنے سے متعلق گزشتہ روز پی ٹی آئی کا اجلاس ہوا تھا جس میں عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔ذرائع نے بتایا کہ پرویز خٹک نے منگل کو کے پی اسمبلی توڑنے کی مخالفت کی اور کہا کہ اسمبلی 20جنوری کے بعد توڑی جائے۔ذرائع کے مطابق پرویز خٹک نے کہاکہ اسمبلی منگل کو ٹوٹی تو الیکشن رمضان میں ہو گا، رمضان میں ٹرن آئوٹ کم ہو گا اس لیے الیکشن عید کے بعد ہونا چاہیے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے پرویز خٹک کو جواب دیا کہ رمضان میں الیکشن ہوا تو بھی ٹرن آئوٹ اچھا ہو گا۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ محمود خان اور شوکت یوسفزئی نے تین چار دن بعد اسمبلی توڑنے کا کہا جبکہ چند صوبائی وزراء نے بھی منگل کو اسمبلی توڑنے پر تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ سردی میں بالائی علاقوں میں انتخابی مہم چلانے میں مشکلات ہوں گی۔  پاکستان کے تحریک انصاف کے رہنما پرویزخٹک نے اسمبلی منگل کو تحلیل کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہاہے کہ اسمبلی 20جنوری کے بعد توڑی جائے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…