منگل‬‮ ، 19 اگست‬‮ 2025 

یورپ کی تاریخ میں نایاب ترین ارضیاتی معدنیات کا سب سے بڑا ذخیرہ دریافت

datetime 16  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹاک ہوم(این این آئی)یورپ کی تاریخ میں نایاب ترین ارضیاتی معدنیات کا سب سے بڑا ذخیرہ سویڈن میں دریافت ہوا ہے ان میں نایاب ترین آکسائیڈز شامل ہیں جو برقیات سمیت کئی اعلی صنعتوں میں استعمال کئے جائیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حکومتِ سویڈن کے تحت فولادی کانکنی کی تنظیم

ایل کے اے بھی نے لیپ لینڈ کے علاقے میں لوہے کی کان کے ساتھ ہی یہ ذخائر دریافت کئے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ دنیا میں فولادی کچ دھات کی سب سے بڑی اور جدید ترین کان بھی ہے۔پورے یورپ میں نایاب معدن کا ذخیرہ نہ ہونے کے برابر ہے اور پورا یورپ چین سے منگواتا ہے۔ چین دنیا میں نایاب معدنیات کا 61 فیصد حصہ پیدا کرتا ہے ، دوسرا نمبر امریکا کا ہے جو صرف 15 فیصد ہے۔نایاب معدنیات میں کل 17 معدنیات شامل ہیں جو اپنی مقناطیسی، موصلیت اور دیگر خواص کی بنا پر برقی موٹر، اسمارٹ فون، اسکرین اور دیگر برقیات میں استعمال ہوتے ہیں ۔ ان میں نیوڈائیمیئم سرِفہرست ہے جو برقی موٹروں میں عام استعمال ہوتا ہے۔ تاہم سویڈن کی کمپنی نے انہیں صرف نایاب آکسائیڈز کہا ہے اور ہر ایک معدن کا نام نہیں بتایا ہے۔ یورپ کی تاریخ میں نایاب ترین ارضیاتی معدنیات کا سب سے بڑا ذخیرہ سویڈن میں دریافت ہوا ہے ان میں نایاب ترین آکسائیڈز شامل ہیں جو برقیات سمیت کئی اعلی صنعتوں میں استعمال کئے جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…