لاہور( این این آئی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پنجاب کے ریجنل پارٹی صدور، ڈویژنل کوارڈی نیٹرز اور پارٹی کی سینئر لیڈر شپ کا اجلاس ہوا ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں نگران وزیراعلی کے ناموں پر مشاوت کی گئی جبکہ ڈویژنل سطح پر ٹکٹوں کے حوالے سے دو دن میں پارلیمانی بورڈ تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی گئی ۔ بتایا گیا ہے کہ ڈویژنل پارلیمانی بورڈز ایک ہفتے میں تمام حلقوں کے لیے شارٹ لسٹڈ امیدواروں کی سٹ مرکزی پارلیمانی بورڈ کو جمع کروائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ بدنیتی کا مظاہرہ کرنے والے لوگوں کو بلیک لسٹ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔ خواتین اور اقلیتوں کے لیے مختص نشستوں پر بھی انتخابات میں گرائونڈ پر کارکردگی، پارٹی کے ساتھ وفاداری اور علاقائی تناسب کا خیال رکھا جائے گا۔