پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

بابر اعظم کو بطور کپتان مزید وقت ملنا چاہیے اظہر الدین پاکستانی کپتان سے متعلق بول پڑے

datetime 15  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابو ظہبی (این این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین نے پاکستانی صحافیوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ بابر اعظم کا اپنا اسٹائل ہے، مار دھاڑ ان کا کھیل نہیں ہے، اگر بابر اعظم مار دھاڑ کیلئے جائیں گے تو ان کا نیچرل ٹیلنٹ ضائع ہوگا۔

صحافیوں سے گفتگو میں اظہر الدین نے کہا کہ ہر پلیئر کا اہم ہتھیار اس کا نیچرل ٹیلنٹ ہوتا ہے، اگر کوئی کھلاڑی اپنی قدرتی صلاحیت سے ہٹنے کی کوشش کرے گا تو ناکامی کا خدشہ رہے گا۔انہوں نے کہا کہ بابر اور رضوان پاکستان کیلئے اہم پلیئرز ہیں، بابر کو اپنی بیٹنگ پوزیشن کے بارے میں سوچنا پڑے گا، بابر اعظم اچھے پلیئر ہیں تاہم وہ قدرتی اوپننگ بیٹسمین نہیں ہیں، ہر آدمی سیکھتا ہے، بابر اعظم کو بطور کپتان مزید وقت ملنا چاہیے۔اظہر الدین نے کہا کہ اتنی جلدی کسی کپتان کو جج کرنا ٹھیک نہیں ہوتا، ہر کوئی وقت کے ساتھ سیکھتا ہے، بابر بھی سیکھ جائیں گے، پاکستان کے بولرز کافی اچھے ہیں مگر ان کو فٹنس پر دھیان دینا ہوگا، انجری کے بعد اچھے سے اچھے بولرز کیلئے کم بیک مشکل ہوجاتا ہے۔بھارتی کپتان نے کہا کہ انگلینڈ نے ان دنوں کافی اچھی کرکٹ کھیلی ہے، انگلینڈ کی کرکٹ کو دیکھ کر کافی مزہ آیا، کرکٹ ورلڈ کپ میں کافی وقت ہے، اس سے پہلے ٹیموں کو بہت میچز کھیلنا ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…