اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

4 شادیوں کا کوئی ارادہ نہیں حافظ نعیم الرحمن کی مفتی طارق مسعود سے دلچسپ گفتگو

datetime 15  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)جماعتِ اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ میرا 4 شادیوں کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ یہ بات انہوں نے مذہبی عالم مفتی طارق مسعود کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں شادی کے حوالے سے دلچسپ گفتگو کے دوران کہی۔ایک سے زائد شادیوں پر

گفتگو کے دوران حافظ نعیم الرحمن نے مفتی طارق مسعود سے کہا کہ آپ مجھے خواتین میں غیر مقبول مت کر دیجیئے گا۔انہوں نے کہا کہ کراچی کی آبادی اس وقت 3 کروڑ سے زائد ہے، 150 ملکوں سے زیادہ نوجوان کراچی میں رہتے ہیں جو کہ بہت بڑا خزانہ ہے۔امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے کہاکہ کراچی میں صحیح مردم شماری ہو جائے تو ہمیں وسائل بھی زیادہ ملیں گے اور اسمبلی میں ہماری نمائندگی بھی زیادہ ہو جائے گی۔دوسری جانب کراچی میں اتوارکوہونے والے بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے ایلیمنٹری گورنمنٹ گرلز اسکول میں قائم پولنگ اسٹیشن میں ووٹ کاسٹ کیا ہے۔اس موقع پر پولنگ اسٹیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ایم کیو ایم والے بھاگ گئے، انہوں نے مہاجروں کے لیے کچھ کیا ہوتا تو بائیکاٹ نہ کرتے۔ ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی نے براہ راست انتخابات کی مخالفت کی، ان کی ملی بھگت سے حلقہ بندیاں ہوئیں، میئرکے براہ راست انتخابات ہوتے تو یہ سب نہ ہوتا۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم نے کراچی کے مینڈیٹ کی سودے بازی کی، ان میں جان ہوتی تو بائیکاٹ نہ کرتے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…