جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

روس کی کیف ،خارکیف پر میزائلوں کی بوچھاڑ ملک بھر میں سائرن بج اٹھے

datetime 15  جنوری‬‮  2023 |

ماسکو (این این آئی )روس نے یوکرین پرمیزائلوں کی دوسری مرتبہ بوچھاڑ کردی جس کے نتیجے میں لوگوں کو خودکومحفوظ رکھنے کے لیے تہ خانوں میں جاناپڑا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس کے صبح کے وقت فضائی حملوں کے چندگھنٹے بعد ہی ملک بھرمیں سائرن بج اٹھے ۔

ان میزائل حملوں میں کیف اور مشرقی شہر خارکیف میں اہم بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا ۔مائیکولیف، مغربی شہر لفیف اور بحیرہ اسود کی بندرگاہ اوڈیسا کے حکام کا کہنا تھا کہ یوکرین کا فضائی دفاع آنے والے میزائلوں کومارگرانے کی کوشش کررہاتھا۔ یوکرین کے سرکاری نشریاتی ادارے نے خبر دی کہ وسطی علاقے وینیتسا میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ماسکونے اکتوبر سے میزائلوں اورڈرونز کے ساتھ یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کونشانہ بنا رہا ہے جس کی وجہ سے شدید موسم سرما کے توڑ مرکزی حرارتی نظام میں بلیک آٹ کی وجہ سے رکاوٹیں پیدا ہوتی ہیں۔روسی فوج نے پہلے کیف کوفضائی حملوں میں نشانہ بنایا گیا اور شہرسے سلسلہ وار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیتی رہیں۔اس کے بعد دوسری مرتبہ میزائل حملے کیے گئے ہیں۔اس دوسری لہر میں کسی جانی نقصان کی فوری طورپرکوئی اطلاع نہیں ۔حکام نے بتایا کہ پہلی لہر کے بعد کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں لیکن میزائل کے ملبے سے ایک جگہ آگ بھڑک اٹھی اور دارالحکومت کے باہر گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔کیف کی فوجی انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا کہ حملے میں کوئی زخمی نہیں ہوا ہے۔بنیادی ڈھانچے کی ایک تنصیب کو نشانہ بنایا گیا تھا۔اس سے کوئی خاص نقصان نہیں ہوا اورتمام ہنگامی خدمات حملے کی جگہ پر کام کر رہی تھیں۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…